ٹیکس وصولیوں میں بہتری ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے: میاں عثمان

Feb 02, 2018

لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری کو معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اصلاحات اور ای ٹیکسیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع ہو رہا ہے ۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ہے اور اس مدت میں 20کھرب کا ہندسہ عبور کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں