نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام ڈیری کتاب کی رونمائی

لاہور ( کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام ڈیری کی کتاب کی رونمائی کی گئی، جو ملک میں دودھ کی تاریخ اور کہانی بیان کرتی ہے۔ کتاب جوڈراپس آف دا ڈیوائن۔ اے سٹوری آف ملک ان پاکستان کے نام سے معنون ہے جو مارکنگز پبلشنگ کی معاونت سے شائع کی گئی ہے۔ کتاب ڈیری کے متعلق خوبصورت تصویروں سے مزین ہے جو ملک میں پیکجڈ دودھ سیکٹرکی تاریخ اور سفر پر روشنی ڈالتی ہے۔ نیسلے پاکستان کے سی ای او برونو اولیر ہوک نے کہا کہ کتاب پاکستان میں مائع پیکجڈ دودھ اور خشک دودھ کے ارتقا کے بارے میں قارئین کے علم میں اضافے کا سبب بنے گی ‘‘۔ مارکنگز کی سی ای او کرن امان نے کہا کہ دودھ کے بارے میں کتاب پر کام کرنا مارکنگز پبلیکیشنز کی سوچ کے عین مطابق ہے کیونکہ پاکستان میں یہ کام پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن