کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق جنوری 2018 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 58فیصد بڈھی جنوری 2018میں خدمات پر سیلز ٹیکس میں 9ارب 50کروڑ روپے وصول ہوئے گزشتہ جنوری میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 6ارب روپے ہوئی رواں مالی سال جولائی تا جنوری خدمات پر سیلز ٹیکس 47ارب 30کروڑ وصول ہوئے گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 40ارب 40کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔