پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے: نمائندہ آئی ایم ایف

Feb 02, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے توقیر میروز اور سینئر اکائونٹینٹ ٹریسا ڈبان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے جس سے پنجاب کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بہتر ہوگی۔ انہوں نے اس امر کا اظہار چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر ممبر آپریشنز پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد اور ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف کے وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خاص طورپر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے PIMS سسٹم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ سسٹم سپین میں بھی متعارف کرایا جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس وصولی کیلئے مزید جدید نظام بھی متعارف کرا رہے ہیں اور ٹیکس گزاروں کی آگاہی کیلئے ورکشاپس اور ٹیکس کلینکس کا اہتمام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں