گزشتہ مالی سال کے مقابلے میںٹیکس محاصل میں تین سو ارب روپے کا اضافہ

Feb 02, 2018

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولیوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکس محاصل میں تین سو ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔پہلے سات ماہ میں دو ہزار ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ گزشتہ سال1699 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔ جنوری 2018ء میں 272 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ جنوری 2017ء میں 228 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق چار سال میں ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں