لاہور ( کامرس رپورٹر )پاکستان کیمیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے شکایت کی ہے کہ کیمیکل کمپنیوں کے اربوں روپے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی صورت میں پھنس کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے کیمیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ پی سی ایم اے کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نے بتا یا ہے کہ حکومت کے وعدوں کے باجود مقامی کیمیکل کمپنیوں کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیسز مسلسل تاخیر کا شکار ہیں اور اس صورتحال کے نتیجے میں متعدد کیمیکل یونٹوں کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ اس قلت کو دور کرنے اور اپنی پیداوار کو جاری رکھنے کیلئے کمرشل بنکوں کے مقروض ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے کیمیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے منفی اثرات برآمدی شعبہ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایف بی آر حکام سے اپیل کی ہے کہ کیمیکل انڈسٹریز کے سیلز ٹیکس سے متعلقہ ریفنڈکیسز کو فور ی طور پر نمٹایا جائے۔
کیمیکل کمپنیوں کے اربوں روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی صورت میں پھنسے ہوئے ہیں: اقبال قدوائی
Feb 02, 2018