اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس پی سی آئی اے زبیر احمد شیخ کی زیر نگرانی سی آئی اے پولیس نے خد اداد ہائیٹس سیکٹر ای الیون میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے تین ملزمان محمد غفران ولد مزمل دین سکنہ اٹک،طارق عزیز ولد نور محمد سکنہ راولپنڈی اور حبیب ولد محمد خالد سکنہ اوکاڑہ کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 08وائرلیس وی فونز،ایک لیپ ٹاپ،چار ریکارڈرز،چار ڈش ریسیورز،دو کی بورڈرز،سات رجسٹرز،ایک ایل سی ڈی برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں اور اس گھنائونے دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔