کولمبین گلوکارہ شکیرا آج اکتالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں. واکا واکا فیم گلوکارہ کے دنیا بھر میں ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت ہو چکے ہیں۔ گلوکارہ شکیرا دو فروری انیس سو ستتر کو جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے گیارہ برس کی عمر میں سکول میں پرفارم کیا۔لاطینی اور عربی زبان میں گانے، راک اینڈ رول اور بیلے، انہوں نے موسیقی کے ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھائے۔ انیس سو چھیانوے میں البم پائس دیسکالسس نے انہیں لاطینی امریکا میں شہرت دی اور دو ہزار دو میں گانے وین ایور ویئر ایور نے انگریزی موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ دو ہزار دس میں فٹبال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔