لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وائلڈ لائف کمشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان خان نے درخواست پر سماعت کی۔ جس میں کالے کے شکار پر پابندی پر عمل درآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ کالے ہرن کے نسل کو بچانے کیلئے حکومت اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرہ ہے اس کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. وکیل کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کو کالے ہرن کے شکار کی اجازت دی ہے جس سے کالے ہرن کی نسل ختم ہونے شدید خطرہ ہے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ کالے ہرن کی نسل کو بچانے کیلئے اس کے شکار پر پابندی لگائے۔
کالے ہرن کے شکار پر پابندی، ہائیکورٹ نے سربراہ وائلڈ لائف کو طلب کر لیا
Feb 02, 2019