چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بار ایسوسی ایشن پھالیہ کی ملاقات

لاہور (وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کے ساتھ تحصیل بار ایسوسی ایشن پھالیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ سترہ رکنی وفد بار کے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں سمیت دیگر وکلاء پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ بار کے وفد نے جلد و معیاری انصاف کی فراہمی میں اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بار اور وکلاء کو درپیش مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بار کے موثر تعاون کے بغیر سائلین کو معیاری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...