ایف بی آر نے جائیداد کی سرکاری قیمت میں اضافہ کر دیا

Feb 02, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے غیرمنقولہ جائیداد کی ویلیو کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مختلف سیکٹرز میں رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی ویلیو کو بڑھایا گیا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ‘ پشاور‘ ملتان‘ مردان‘ لاہور‘ کراچی‘ جہلم‘ جھنگ‘ اسلام آباد‘ حیدر آباد‘ گجرات‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ ایبٹ آباد‘ بہاولپور کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں اور ان میں واقع رہائشی کمرشل غیرمنقولہ جائیداد کی ویلیو کا تعین ٹیکس کی غرض سے کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں غیرمنقولہ جائیداد کی ویلیو درج ذیل سمجھی جائے گی۔ سیکٹر ڈی 12 میں 38 ہزار 760 روپے فی مربع گز‘ ای الیون 31 ہزار 2 سو روپے فی مربع گز‘ ایف 6 ‘ 58 ہزار 260 روپے فی مربع گز‘ ایف ایٹ 58 ہزار 260 روپے فی مربع گز‘ ایف ٹین 50 ہزار 460 روپے فی مربع گز‘ جی 6 49 ہزار 620 روپے مربع گز‘ جی ٹین 45 ہزار 720 روپے فی مربع گز‘ جی 14 ‘ 40 ہزار روپے فی مربع گز‘ آئی نائن 19 ہزار 200 روپے فی مربع گز ویلیو تصور کی جائے گی۔ بی 17 ‘ سی 15 ‘ سی 16‘ ڈی 13 ‘ ڈی 17 بی 17 ‘ ڈی 17 ‘ جی 15 ‘ جی 16 ‘ایف 14 ‘ ایف 15 میں ڈسٹرکٹ کولیکٹر ریٹ نافذ ہوں گے۔ فلیٹس کی صورت میں جی الیون میں 3 ہزار روپے فی مربع فٹ ریٹ ہو گا۔ آئی ایٹ میں 4 ہزار 450 روپے فی مربع فٹ‘ سلیور اوکس اسلام آباد میں 8 ہزار روپے فی مربع فٹ ریٹ لگے گا۔ بلیو ایریا جناح ایونیو کی دکان پر ایک لاکھ 48 ہزار 500 روپے فی مربع گز ویلیو تصور کی جائے گی۔ میز نائن فلور پر 59 ہزار 400 روپے فی مربع گز ویلیو تصور ہو گی۔ بلیو ایریا میں دکان کی صورت میں ایک لاکھ 30 ہزار 680 روپے فی مربع گز ویلیو تصور کی جائے گی۔ سپر مارکیٹ ایف 6 میں گرا¶نڈ فلور پر دکان ایک لاکھ 48 ہزار 500 روپے فی مربع گز ویلیو تصور ہو گی۔ جناح سپر مارکیٹ ایف سیون میں گرا¶نڈ پر دکان ایک لاکھ 48 ہزار 500 مربع گز ویلیو تصور ہو گی۔ مرکز ایف ایٹ میں گرا¶نڈ پر دکان ایک لاکھ 36 ہزار 620 روپے فی مربع گز ویلیو تصور ہو گی۔ صنعتی علاقے میں آئی نائن میں 12 لاکھ روپے فی کنال ویلیو تصور کی جائے گی۔ چک شہزاد‘ ترلائی اور سہالہ میں فارم کی ویلیو بالترتیب 18 لاکھ اور 12 لاکھ روپے فی کنال تصور ہو گی۔ بحریہ انکلیو کے اے بی سی سیکٹرز میں ویلیو 96 لاکھ روپے فی 500 مربع گز شمار کی جائے گی۔
ایف بی آر/ نوٹیفکیشن

مزیدخبریں