اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرزرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کی رہائشگاہ اسلام آباد پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے حکومتی عزائم پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے اختیارات پر اتفاق کرتی ہیں۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مشکلات کا شکار ہوں گے۔ آج ہر مکتبہ فکر اور فرقے سے تعلق رکھنے والے ملکی صورتحال سے فکرمند ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔
زر داری ملاقات
حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی بیروزگاری بڑھی: زرداری بلور سے ملاقات
Feb 02, 2019