سلطان رانا اچھے کرکٹر اور غیر معمولی فیلڈر تھے : جنرل قمر جاوید باجوہ

Feb 02, 2019

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کیپ ٹاﺅن میں اچانک قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے۔ پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی منصور رانا سے بات چیت کے دوران جنرل قمر باجوہ نے ان کے والد اور مشہور امپائر شکور رانا مرحوم کے بارے میں بہت ساری باتیں کیں اور منصور رانا کو اس وقت حیرت ہوئی جب وہ کہہ رہے تھے کہ آپ کے چچا سلطان رانا اچھے کرکٹر اور غیر معمولی فیلڈر تھے۔ ڈیڑ ھ سال قبل جب پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی تو آرمی چیف نے پاکستانی ٹیم کو جی ایچ کیو میں مدعو کیا تھا اور اس وقت کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں سے کھل کر تبادلہ خیال کیا تھا۔
آرمی چیف

مزیدخبریں