اسلام آباد ( عترت جعفری) تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل میڈیا پر آنے والے ”لائیکس“ کی بنیاد پر ’پاکستان بناو¿‘ سرٹیفکیٹ کے ذریعے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع لگالی۔ وزیراعظمعمران خان نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 5 ہزار ڈالر اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے لیے ’پاکستان بناو¿‘ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ سکیم 30 جون 2019ءتک جاری رہے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اعلان کو سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر ڈالا گیا تھا۔ اس پر مختلف ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں ’لائیکس‘ آئے ہیں۔ جس سے سکیم کے بارے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس سکیم سے 30 جون تک 500 ملین ڈالر یقینی آجائیں گے جبکہ مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ اس سکیم کے حق میں ایک بات یقینی جاتی ہے کہ یورپی‘ امریکی خطوں میں بینکوں یا بچت کے دوسرے ذرائع پر شرح منافع بے حد کم ہے۔ جو پاکستانی سکیم میں سرمایہ کاری کی پرکشش بنا سکتی ہے۔ پاکستانی سکیم میں شرح منافع 6.25 فی صد اور 6.75 فی صد ہے جو کافی پرکشش ہیں۔
پاکستان بناو¿ سرٹیفکیٹ