سرکاری دفاتر میں مہمانوں کی خاطر تواضع بند

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری دفاتر میں مہمانوں کی خاطر تواضع بند کر دی گئی۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں مہمانوں کیلئے ریفریشمنٹ بند کر دی گئی۔ یکم فروری سے ریفریشمنٹ، تحفے تحائف کا بجٹ نہیں ملے گا۔ اس مد میں جمع کرایا گیا کوئی بل ادا نہیں کیا جائیگا۔ خرچہ کسی اور بل میں ضم نہیں کیا جائیگا۔
سرکاری دفاتر

ای پیپر دی نیشن