تربت (آن لائن+ آئی این پی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کےنتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کے مطابق دو گروپوں میں مسلح تصادم کا واقعہ تربت کےعلاقے زمران میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ مسلح تصادم منشیات کے سمگلروں کے گروپوں کے درمیان ہوا۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔ مسلح افراد نے مقتولین کی نعشوں کو سڑک کنارے پھینک دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین میں سے تین کا تعلق پنجگور سے تھا۔