لاہور (نامہ نگار) جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں اےک ریسٹورنٹ میں گےس سلنڈر پھٹنے سے 7افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ صدر گول چکر کے قریب ریسٹورنٹ میں سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس سے 25سالہ لےاقت علی،20سالہ شہباز،30سالہ ارسلان، 35سالہ داو¿د،38سالہ اقبال ،20سالہ عامر زخمی ہوگئے۔ ہسپتال میں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جنوبی چھاﺅنی: ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک
Feb 02, 2019