پاکستان سمیت دنیا بھر میں جھیلوں، دریائوں اور ندی نالوں کا دن آج منایا جائے گا

احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جھیلوں، دریائوں اور ندی نالوں کا عالمی دن آج 2 فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک کے بڑے شہروں میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں ان کی افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اردو کے نامور ادیب محمد خالد اختر کی17 ویں برسی آج 2فروری بروز ہفتہ کو منائی جائے گی وہ 23جنوری 1920 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے تھے ان کی تصانیف میں ان کا ناول چاکیواڑہ میں وصال سرفہرست میں شامل ہے۔ 2001 میں انہیں دوحہ قطر میں عالمی اردو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا وہ2 فروری2002 کو وفات پاگئے تھے، علاوہ ازیں معروف ادیب اور افسانہ نگار انتظارحسین کی تیسری برسی آج -2فروری بروزہفتہ کو منائی جائیگی وہ 7دسمبر 1923 کو ہندوستان کے ضلع بلند شہر کے علاقے دیبائی میں پیدا ہوئے تھے انتظارحسین نے متعدد افسانے اور ناول تحریر کئے جبکہ بہت سی انگریزی کتابوں کے اردو میں تراجم بھی کئے۔ ان کی شہرہ آفاق تصنیفات میں ’’بستی، ہندوستان سے آخری خط، آگے سمندر ہے، شہر افسوس، جنم کہانیاں اور وہ کھوگئے‘‘ شامل ہیں انہیں ادبی خدمات پر 2012 میں لاہور لٹریری فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور 2014میں فرانس کی حکومت نے انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا انتظار حسین طویل علالت کے بعد 2 فروری 20016کو انتقال کرگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن