کیپ ٹاﺅن (آئی این پی)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم کے ہاتھوں پٹائی کے بعد ڈیل اسٹین نے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بابر اعظم نے تجربہ کار پیسر کے خلاف دل کھول کر اسٹروکس کھیلے تھے، ناقدین نے ڈیل اسٹین کا رعب اور دبدبہ ختم ہوجانے کی باتیں کیں اور اس کو بچے کے ہاتھوں پٹائی قراردیتے ہوئے مذاق اڑایا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ میدان میں کھیلنے کا کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود کمرے میں آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر تنقید کرنا بہت آسان ہے، کیا میں ایسا کررہا ہوں، کیا پاکستان کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ اچھا نتیجہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ انجری کی وجہ سے کیریئر دا پر لگنے کے بعد ڈیل اسٹین انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم بعض مواقع پر محسوس ہوتا کہ ان کی بولنگ میں ماضی جیسی کاٹ نہیں رہی۔