فزیوتھراپسٹ کے شدید احتجاج کے بعد مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) موجودہ اور سابق حکومتوں کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر لاہور بھر سے بڑی تعداد میں فزیوتھراپسٹ نے سول سیکرٹریٹ اور منسٹر بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔حکومت سے فوری طور پر پاکستان فزیوتھراپی کونسل کے قیام کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے نمائندے کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگلے چند روز میں انہیں بلا کر مسئلہ کا حل نکالا جائے گا۔ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر عامر سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے سے نوجوانوں کے مسائل حل ہونگے افسوس ایسا نہیں ہو رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008ء سے پاکستان فزتھراپی کونسل کے قیام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ پانچ سالہ کورس کرنے والے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز کو پنجاب ہیلتھ کیرئر کمیشن تسلیم ہی نہیں کر رہا ہے جبکہ ان کی ڈگری بھی پانچ سال پر محیط ہے۔ اگلے تین سے چار روز میں اگر حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پر کوئی توجہ نہ دی گئی تو ملک بھر کے فزیوتھراپسٹ سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔آن لائن کے مطابق فزیو تھراپسٹ کونسل کے قیام کے مطالبے کی حمایت میں احتجاج کرنے والے فزیو تھراپسٹ مطاہرین کے نمائندہ وفد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد سینکڑوں فزیو تھراپسٹوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔ مذاکرات میں پنجاب حکومت نے مظاہرین کو ان کا مطالبہ تسلیم کئے جانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں لاہور سمیت ملک بھر کے نجی اور سرکاری سہپتالوں کے ہزاروں فزیو تھراپسٹ نے شرکت کی جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ مظاہرے کے باعث سڑک بند ہونے سے ٹریفک بری طرح جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مطاہرین اپنے مطالبات کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاجی فزیو تھراپسٹوں کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت فزیوتھراپسٹ کونسل بنانے کا مطالبہ منظور کر چکی تھی لیکن موجودہ حکومت کونسل کے قیام کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ حکومت اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں فزیوتھراپسٹوں کی نشستیں بڑھائی جائیں۔ فزیو تھراپسٹوں کو ملازمتیں دی جائیں اور ان کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...