ایف آئی اے نے ترکی سے ڈیپورٹ ہو کرآنیوالے14پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ+سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے 14پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پورٹ ہوکر آنے والوں میں کریم اللہ، ارشد نعیم اور دیگر ترکی میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے تھے۔ ڈی پورٹیز کو ترکی نے نجی ایئر لائن کے ذریعے بھیجا،ایف آئی اے نے گرفتار کر کے گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا۔ گرفتار افراد سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن