کراچی(ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بلوچستان کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی رہائی پرسکھ کا سانس لیا ہے۔ڈاکٹر خلیل کو ایک مہینہ پہلے کوئٹہ سے اغواء کیا گیاتھا۔ وہ 48دن کے بعد اپنے گھرواپس پہنچ گئے۔پی ایم اے سینٹر نے اغواء کے اس واقعے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اورگورنر بلوچستان کو ڈاکٹر خلیل کی جلد اورباحفاظت بازیابی کیلئے خطوط بھی لکھے۔ پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل‘ڈاکٹر ‘قیصر سجاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ڈاکٹروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔