سعدیہ راشد کوجاپان کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا

Feb 02, 2019

کراچی (نیوزرپورٹر) شہنشاہ اور حکومت جاپان نے جاپان اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو استوار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیںجاپان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ’’ دی آرڈر اوف رائزنگ سن، گولڈ ریز وِد نیک ربن‘‘ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ گزشتہ روز کراچی میں متعین جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سو مورا نے جاپانی قونصلیٹ میں منعقدہ پروقار تقریب میں سعدیہ راشد کو دیا۔ایوارڈ کا اجراء ۵۷۸۱ میں جاپان کے شہنشاہ میجی نے ملکی اور غیرملکی اہم شخصیات کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں کیا تھا۔ غیرملکی لوگوں کے لیے بلاشبہ، یہ ایک اہم ایوارڈ ہے جو ایسی شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اپنے اپنے ملک کی قابل قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ جاپان سے بھی ان ممالک کے تعلقات کو خوشگوار اور مستحکم بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اس ایوارڈ کے لیے سعدیہ راشد کا انتخاب یقینا برمحل اور درست فیصلہ ہے۔ آپ 2002 ء میں پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن (PJCA ) کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔ سعدیہ راشد نے بہ حیثیت چانسلر ہمدردیونی ورسٹی جاپان اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں کو فروغ دیا اور مشرق کے روائتی اور مقبول طریقۂ علاج طب مشرق کی تعلیم و تربیت کا معیار بڑھانے میں بھی قابل ذکر خدمات انجام دیں۔

مزیدخبریں