کراچی(نیوزرپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان ہے اس پر مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے قانو ن تحفظ نا مو س رسالت کے خلا ف ہونے والی تمام سازشو ں کا بھر پور مقابلہ کر یں گے بعض مغربی استعماری قوتو ں کے سرمائے پر پاکستان میں تحفظ ناموس رسا لت قانون کو ختم کرنے اور غیر مؤثر کرنے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈاکر رہی ہیں ۔ انہوں نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی معاملات میں حکومتی مداخلت مناسب نہیں، لبرل ازم کے گماشتے شرعی سزائوں اور نظریہ پاکستان کے خلاف شرمناک کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غلامان مصطفی قانون تحفظ ناموس رسالت 295-C کو ختم کرنے یا اسے غیر مؤثر کرنے کے عمل کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔نیز جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم علامہ عبد الحفیظ معارفی نے اپنے بیان میں کہا کہ آسیہ کیس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت مصلحت کا شکار ہو گئی ،ملعونہ کو پاکستان ہی کی عدالتوں سے سزائے موت ہوئی مگر افسوس یہاں آج تک کسی گستاخ رسول ﷺ کو پھانسی نہیں دی گئی۔ملعونہ کی رہائی سے گستاخان رسالت کے حوصلے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں مبینہ گستاخ ملعونہ کے جرم پر بحث ہی نہیں کی بلکہ معمولی ابہام کو بنیاد بنا کر جو فیصلہ دیا وہ ملک کے نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے۔جن عناصر نے گستاخ کی رہائی کیلئے جس جس طرح اپنا کردار نبھایا وہ بروز محشر جوابدہ ہوں گے۔