لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈ یز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 5وکٹوں پر235رنز بنالئے ہیں ۔ براتھا ویٹ انچاس‘کیمبل سینتالیس اورشائی ہوپ چوالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ کالی آندھی کو اڑتالیس رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ پانچ وکٹیںباقی ہیں ۔ا نگلش ٹیم 187رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی ۔