تبدیلی آچکی ہے،ترقی وخوشحالی کےحقیقی منصوبےآگےبڑھائیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے، ، تبدیلی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،ترقی وخوشحالی کے حقیقی منصوبے آگے بڑھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں، تبدیلی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوارمیں قومی وسائل نمائشی منصوبوں پرضائع کیے گئے، موجودہ حکومت نے مختصرعرصے میں عام آدمی کی فلاح کے عملی اقدامات کیے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تبدیلی آ چکی ہے،ترقی وخوشحالی کے حقیقی منصوبے آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل کی جابب بڑھ ر ہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن