پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنا منتخب ایوان کی توہین،نیب حکام 100 باربھی پوچھتےتوکچھ برآمدنہ ہوتا:سعد رفیق

(ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنا منتخب ایوان کی توہین ہے،وزیراعظم اور ان کے بعض ساتھیوں نے اسمبلی کی حرمت کو کبھی تسلیم نہیں کیا، نیب کےپاس ہمارےخلاف کچھ نہیں تھا۔نیب حکام 100 باربھی پوچھتےتوکچھ برآمدنہ ہوتا،حکومت قومی اسمبلی کو سکول کی اسمبلی بنانا چاہتی ہے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ حکومت نے پچھلے سیشن میں اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہو کر قومی اسمبلی کا اجلاس لمبے عرصے کے لئے ملتوی کر دیا، وزیراعظم اور ان کے بعض ساتھیوں نے اسمبلی کی حرمت کو کبھی تسلیم نہیں کیا، حکومت قومی اسمبلی کو سکول کی اسمبلی بنانا چاہتی ہے،  سپیکر قومی اسمبلی ہمارے پروڈکشن آرڈرز روکنے کے لیے شدید حکومتی دبائو کا سامنا کر رہے ہیں، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنا منتخب ایوان کی توہین ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں میری نمائندگی کے بعد میرا نوٹیفکیشن  روکے رکھنا پارلیمانی روایت کے منافی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا انتقامی رویہ ایسا ہی رہا تو یہ لوگ جلد سیاست کے پاتال تک پہنچ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن