گورنمنٹ مسلم ہائی سکول بدوملہی میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز

بدوملہی (نامہ نگار) گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز کردیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر سکول میں طلباء کو کشمیر پر بھارتی مظالم اور ان کے حق خودرایت سے آگاہ کیا جائے گا۔سٹاف ممبر ریحان اعجاز نے جماعت دہم کے طلباء کو لیکچر دیا اور سکول کے احاطہ میں ان کی ریلی کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر طلباء نے کشمیر سے رشتہ لاالہ اللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن