گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے زیر اہتمام ماہ یکجہتی کشمیر پروگرام میں شہداء کشمیر و پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی منعقد کی جائے گی.پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائی کے ساتھ کھڑاہے،بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔اقوام متحدہ کو دوہرا معیار انصاف تبدیل کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگا نہیں جا سکتی ۔دنیا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہئے انسانیت کی تذلیل اور کشمیر میں جاری قتل عام کو روکنا ہوگا۔