سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گاـ:علامہ طاہر رضا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شہر بھر میں سیوریج سسٹم کی بہتری ، گندے کے پانی کے نکاس ، صاف پانی کی فراہمی ،گندگی کے ڈھیر،پارکوں میں سہولیات کا فقدان اوربازاروں میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے محکمہ واسا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ ، پی ایچ اے اور میٹروپولیٹن گوجرانوالہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان سنی تحریک گوجرانوالہ کے ڈویژنل صدر علامہ طاہر رضا قادری نے کہا کہ گوجرانوالہ کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام کرنے والے مافیا کی سازشوں کو کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو جڑ سے اکھاڑ نا ہو گا اور کلین اینڈ گرین پروگرام کو عملدرآمد کروانے کے لئے خصوصی نگرانی کرنا ہو گی۔ علامہ طاہر رضا قادری نے مزید کہا کہ اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر ،سیوریج سسٹم کی مکمل طور پر بربادی ،گلی محلوں اور سڑکوں کی خستہ حالت کی بڑی وجہ کام کرنے والا عملہ کی کمی ہے افسران کی بجائے چھوٹے سکیل کے ملازم بھرتی کیے جائیں، کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن