گوجرانوالہ:محکمہ ایکسائز کی ٹیموں کی کارروائی ‘27گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند

Feb 02, 2020

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی تین ٹیموں نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے ای ٹی او ایکسائز رانا گلزار احمد کی نگرانی میں غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 117گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں کرلئے جبکہ 27گاڑیوں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کے احاطہ جات میں بند کر دیا اگلے دن اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی پکڑ ہونے پر رات گئے تک سفارشوں کا تانتا بندھا رہا۔

مزیدخبریں