سول سوسائٹی کی کائوشوں سے کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے :کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی،شجر کاری اور تجاوزات کا خاتمہ بہت ضروری ہے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جہاں حکومتی ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تو وہیں سول سوسائٹی کو بھی مقامی انتظامیہ سے مل کر اپنی گلی،محلوں ،شہر اور دیہات کو صاف ستھرا بنانا ہو گا ۔حافظ آباد میں مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے کلین اینڈ گرین پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ انجمن تاجران اور سول سوسائٹی بھی اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا،ڈی پی او بلا ل افتخار،اے ڈی سی ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،اے ڈی سی جنرل نعیم اللہ بھٹی،اے ڈی سی فنانس حامد ناصر گورائیہ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد محمد طیب طاہر،اے سی پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ سمیت محکمہ تعلیم،صحت،ضلعی کونسل،میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔کمشنر زاہد اختر زمان نے گوجرانوالہ روڑ بائی پاس پر مقامی انتظامیہ اور تاجران کے تعاون سے ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کا جائزہ لیا اور دوکانداروں اور تاجروں کی اس اجتماعی کاوش کو سراہا۔کمشنر نے ونیکے روڑ قبرستان کا بھی دورہ کیا اس موقعہ پر انہوں نے قبرستان کی صفائی ستھرائی اور بیرونی دیوار کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا ۔کمشنر زاہد اختر زمان نے جناح چوک،گھوڑا چوک قلعہ بائی پاس ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 مدینہ کالونی،ڈسٹرکٹ پبلک سکول،اور جلا ل پور بھٹیاں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی ،شجر کاری اور تزئین وآرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...