گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ تحفظ ماحولیات اور ایکو فرینڈز کے اشتراک سے مورخہ 3فروری بروز سوموار بمقام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہال میں ماحولیا تی آلودگی سے بچاؤ سے متعلق میگا سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جسمیں صوبائی وزیر ماحولیا ت بائو رضوان، کمشنر زاہد اختر زمان ' آر پی او طارق عباس قریشی'ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف کے علاوہ محکمہ ماحولیات کے افسران اور چیمبر کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔