اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچز تشکیل دے دیئے گے اہم مقدمات میں بی آرٹی تحقیقات کیس ، جسٹس قاضی فائزعیسی کیس اور نئی گج ڈیم شا مل ہیںسپریم کورٹ رجسڑار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق پرنسپل سیٹ پرآئندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ ،بینچ دو جسٹس مشیر عالم،جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ،بینچ چار جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود بینچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر,جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین اور بینچ چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا چھ فروری سے بینچز کی تشکیل تبدیل ہو جاے گی اسلام آباد رجسڑی میں بینچ نمبر ایک جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس منصور علی شاہ بینچ نمبر دو جسٹس قاضی فائیز عیسی جسٹس سردار طارق بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحی آفریدی بینچ نمبر چار جسٹس مظہر عالم جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہو گا چھ فروری کو جسٹس منظور ملک اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بینچ لاہور رجسڑی میں مقدمات کی سماعت کرے گااہم مقدمات میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیس ،گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ، پشاور بی آر ٹی منصوبے تحقیقات اور نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس شامل ہے۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچز تشکیل
Feb 02, 2020