ڈجکوٹ(صباح نیوز) عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے مریض چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گائوں ہرنام چک کا50سالہ لطیف سر میں درد کی دوا لینے آیا تھا،نجی میڈیکل سینٹر پر موجود عطائی ڈاکٹر نے انجیکشن لگا دیا جس سے مریض کی حالت خراب ہو گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عطائی ڈاکٹر نے لواحقین کو ڈرا دھمکاکر پوسٹ مارٹم کروانے سے روک دیا۔ متوفی لطیف کی 2بیویاں اور 6بچے ہیں۔ اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا اور عطائی ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔