خان پور( نمائندہ خصوصی) شاگرد پر بد ترین تشدد کرنے والا موٹر سائیکل مکینک گرفتار ایف آئی آر درج ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل مکینک کی شاگرد پر تشدد کرنے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ایس ایچ او سٹی فقیر حسین کے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کی ہدایت پر ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔تشدد کرنے والے موٹرسائیکل مکینک کی اپنے شاگرد کے ساتھ معافی تلافی ہوگئی تھی لیکن ڈی پی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کسی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے انسان پر ظلم کرے اور انسانیت کی تذلیل کرے ظلم کرنے والے کو اس کے جرم کی سزا ضرور ملے گی اس لیے تشدد کرنے والے ملزم کی مدعی ریاست خود ہے۔