طرابلس (اے پی پی) لیبیامیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی حکومتی فوج نے مشرقی لیبیا میںجنگ میں مصروف حفتر ملیشیا کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔حکومتی فوج کے آپریشن برکان الغضب کی فیس بک ویب سائٹ کے مطابق طرابلس کے جنوب میں ایک روسی ساختہ ڈرون طیارہ گرایا گیاہے۔ فوج نے گزشتہ منگل کے دن مصراتہ کے مشرق میں بھی ایک چینی ساختہ ونگ لونگ دوئم قسم کا ڈرون مار گرایا تھا۔