امریکہ: سفاک شخص نے بیوی‘ 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا

Feb 02, 2020

واشنگٹن(اے پی پی)امریکا میں سفاک شخص نے بیوی اور4 بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کردیا۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں انتھونی نامی سفاک شخص نے اپنی بیوی سمیت 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ انتھونی نے مبینہ طور پر کئی ہفتوں تک لاشوں کو گھر میں ہی گرم کپڑوں میں لپیٹ کر رکھا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں