واشنگٹن (اے پی پی) امریکا اور سوئٹزرلینڈ کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ خوراک اور دواؤں پر مشتمل انسانی ضروریات کے سامان کی ایران منتقلی کے لیے ایک تجرباتی ذریعے نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس طرح مصائب کا سامنا کرنے والے ایرانی عوام کو امریکی پابندیوں سے تصادم کے بغیر سوئٹزرلینڈ کا سامان فراہم کیا جا سکے گا۔ گذشتہ روز جاری حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی مواد کی تجارت سے متعلق سوئس انتظامیہ کا مقصد ایک ایسے محفوظ راستے کو یقینی بنانا ہے جس کے ذریعے غذائی اور طبی مصنوعات کے سلسلے میں ایک سوئس بینک کو ادائیگی کے ساتھ ادائیگی کی جا سکے۔ مذکورہ مصنوعات ایران برآمد کرنے والی کمپنیوں کے صدر دفاتر سوئٹزرلینڈ میں ہیں۔