قانونی مشیر خلوص نیت اور پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ کام کریں:سمیر احمد

Feb 02, 2020

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید نے ادارے کے قانونی مشیروں پر زور دیاہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے مکمل تیاری اور محنت کے ساتھ زیر سماعت مقدمات کی پیروی کر کے ان کے جلد ا ز جلد فیصلے کی راہ ہموار کریں۔ عدالتوں میں ایل ڈی اے کا موقف گہرے مطالعے اور دلائل کے ساتھ پیش کریں ،اپنے فرائض خلوص نیت ، ایمانداری ، وفاداری ، کمٹمنٹ اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اور لاحاصل قانونی چارہ جوئی سے گریز کیا جائے۔ وقت اور وسائل کے ضیاع سے اجتناب کیا جائے اور پوری توجہ کے ساتھ ساتھ ایل ڈی اے کے مفادات کا تحفظ کیا جائے وہ لیگل ایڈوائزر ز کی کارکردگی اور انہیں درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں ڈائریکٹرلاء سید عامر حسن‘عبد الرزاق اور فرحانہ ممتاز کے علاوہ ادارے کے قانونی مشیروں نے شرکت کی۔ جس کے تحت لیگل ایڈوائزر اور ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر سمیت مختلف عہدوں پر فائز افسروں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ز کے فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کر دیاگیا ہے۔عدالتی کیسوں کے پیرا وائز کمنٹس اور جوابات تیار کرنے کے لیے مدت مقرر کر دی گئی ہے۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ بیرسٹر خرم رضا اور چوہدری وسیم احمد بھدر، ہائی کورٹ کے لئے مقرر کئے جانے والے قانونی مشیر سید مہدی علی بخاری اور سول کورٹس میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں