بیجنگ(شِنہوا( )چینی محکمہ صحت کے مطابق دسمبر 2019 کے دوران متعدی امراض کی وجہ سے ملک میں مجموعی طور پر 2,636 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔قومی صحت کمیشن کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں دسمبر 2019 کے دوران متعدی امراض کے لگ بھگ 17 لاکھ 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں ۔دسمبر میں کلاس اے متعدی امراض کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کلاس اے امراض ، جن میں ہیضہ اور طاعون شامل ہیں، کومتعدی بیماریوں کے علاج اور روک تھام کے چینی قوانین میں انتہائی سنجیدہ لیا جاتا ہے ۔مجموعی طور پر 288,739کیسز کو کلاس بی متعدی امراض کے زمرے میں شمار کیا گیا جس کے نتیجے میں 2,618اموات واقع ہوئیں۔ان میں متعدی امراض کالا یرقان ، تپ دق ، آتشک ، لال بخار اور سوزاک شامل ہیں ، جس کے 94 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں ۔کیٹیگری سی میں شمار ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے دسمبر میں 18 اموات واقع ہوئی ہیں ۔زکام، متعدی اسہال اور اس کے ساتھ ساتھ پاں اور منہ کی بیماریوں کا کیٹیگری سی میں شمار ہوتا ہے اور ان بیماریوں کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 98 فیصد بنتی ہے ۔
چین: دسمبرمیں متعدی امراض سے 2600 سے زائد اموات ریکارڈ
Feb 02, 2020