کراچی (این این آئی)تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ،چوریوں اور ڈکیتیوں میں عوام سے لوٹ مار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کراچی ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ پورا شہر کراچی اسٹریٹ کرائم ،ڈکیتیوں اورچوریوں کی لپیٹ میں ہے۔وزیر اعلیٰ،آئی جی سندھ عوام کو در پیش مشکلات کو نوٹس لیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کریں ۔انھوں نے کہا ایک طرف عوام مہنگائی کے عفریت میں جکڑے ہوئے ہیں دوسری طرف ڈاکووں کا راج ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی عوام کو تحفظ دینے کے بجائے چیکنگ کے نام پر ان سے لوٹ مار کر رہے ہیں عوام کو حکومتوں سے لیکر ڈاکووں تک سب لوٹ رہے ہیں ۔مرزا جنید نے کہا ارباب اقتدار عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں عوامی مسائل پر کسی کی توجہ نہیں البتہ عوام کی جیبوں پر سب کی نظر ہے ۔