کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کلری اور بغدادی کے علاقوں سے 2 ملزمان ابراہیم عرف ابو اور شیر علی عرف شیرا کو گرفتارکیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔اسی طرح فیروز آباد، پاپوش اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزما ن نصیب اللہ، وہاب خان،عبید اللہ،رحمت اللہ،حمید اللہ،فہیم احمدقریشی، محمد اکبر اورشعیب عرف کالو کو گرفتارکیا گیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز اور پولیس نے مشرکہ کارروائی میں پاپوش کے علاقے سے ملزم راشد کو گرفتار کیا جوغیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی کے کاربار میں ملوث ہے جبکہ جیکسن اور فیروز آباد کے علاقوں سے4ملزمان امان اللہ خان، آصف خان عرف دِلاور،صدام حسین اور سید قربان علی کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرزاورپولیس کے چھاپے،15بھتہ خوری ،ڈکیت اوراسٹریٹ کرمنل گرفتار
Feb 02, 2020