ق لیگ کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھتے: شفقت محمود

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھتے شاید مسلم لیگ ق کو لگ رہا ہو گا کہ اب بات چیت دوبارہ شروع کرنی پڑے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی کمیٹی میں گفتگو وہیں سے شروع ہو گی جہاں رکی تھی۔ پہلی کمیٹی میں اتنی بڑی شخصیات نہیں تھیں نئی کمیٹی میں گورنر‘ وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔ نئی کمیٹی وزیراعظم عمران خان نے بنائی ہے کامل علی آغا اور دیگر رہنماؤں کے بیانات سے تاثر ملتا ہے کہ معاملات بہت خراب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...