ایران نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے پر حالیہ امریکی پابندیاں اس کے ایٹمی پروگرام پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کو غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔