بین الاقوامی درخواستوں کی میزبانی کرنے والے سرکردہ پورٹل گوپیٹیشن پرایک درخواست میں امریکی محکمہ خارجہ پر زوردیاگیا ہے کہ وہ فوری طورپر بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قراردے ۔درخواست پر چار ہزار سے زائد افراد نے دستخط کئے ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی انتہاپسند گروپ نازی پارٹی جیسی یورپی فسطائی تحریکوں سے براہ راست متاثر ہے ۔آر ایس ایس کے ارکان کی جانب سے پرتشدد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال عالمی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھاکہ غیرہندوئوں یا نچلی ذات کے ہندوئوں کے خاتمے کا انتہاپسند گروپ کا ایجنڈا مذہبی تشدد کوواضح طورپر ہواد ے رہا ہے ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ دوہزار دو کے گجرات فسادات سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بیشتر پرتشدد واقعات میں آر ایس ایس اوراس کی ذیلی تنظیمیں ملوث ہیں۔