اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گندم کے بعداب 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹے کے بعد چینی بحران کا سر اٹھا رہا ہے ، وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ چینی کے ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کرنے کیساتھ برآمد کا باقی کوٹہ بھی روک لیا جائے۔وزارت تجارت 11 لاکھ چینی کی برآمد کا کوٹہ روکنے کے لیے سمری ای سی سی کو پیش کرے۔ تجویز جلد ای سی سی کے سامنے پیش کردی جائے گی۔
گندم کے بعداب 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویز تیار
Feb 02, 2020