راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں اردو کمنٹری کا بندوبست کیا جائے:محمد ادریس

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سینئر کرکٹ کمنٹیٹر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اردو کمنٹری کا بھی بندوبست کیا جائے۔ ملک میں بڑی تعداد اردو کمنٹری سننا چاہتی ہے لیکن زبردستی انہیں انگلش کمنٹری سننا پڑتی ہے۔ انگلش کمنٹری کی اپنی اہمیت ہے لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ سننے والوں کو اردو کمنٹری سے محروم کر دیا جائے۔ انگلش کمنٹری کیساتھ ساتھ اردو کمنٹری کا بندوبست بھی کیا جائے۔ افغانستان میں پشتو کمنٹری پیش کی جا سکتی ہے تو ہم اردو کمنٹری کیوں نہیں کر سکتے۔ ٹیسٹ میچ کے لیے اچھے اور قابل کمنٹیٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ حکومت پاکستان کو اس طرف ضرور توجہ دینی چاہیے بالخصوص وزارت اطلاعات اور ریڈیو پاکستان کے اعلی حکام اس اہم مسئلے پر توجہ دیں۔ قومی زبان میں کمنٹری قوم کا مسئلہ ہے۔ اردو کمنٹری کا اسکا جائز حق اور مقام ملنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...