بنگلہ دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مومن الحق کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، پہلے ٹیسٹ کے لیے تجربہ کار بیٹسمین مومن الحق کپتان ہوں گے۔جارحانہ مزاج بیٹسمین تمیم اقبال ،سیف حسن ،نجم الحسین شنٹو،محمود اللہ، محمد متھن ،لٹن داس،تیجل اسلام ،نعیم حسن ،عبادت حسین ابو جائید، الامین حسین ،روبیل حسین اور سومیا سرکار بنگلہ دیشی ٹیم کاحصہ ہوں گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم 4 فروری کو ڈھاکہ سے راولپنڈی کے لیے اڑان بھرے گی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری کو ہوگا۔شکیب الحسن پابندی کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کئے گئے ہیں ۔ مشفیق الرحیم پہلے دورہ پاکستان نہ کرنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...