پاکستان سپورٹس بورڈ الیون نے منسٹری انفارمیشن الیون کو نمائشی کرکٹ میچ ہرا دیا

Feb 02, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپورٹس بورڈ الیون نے منسٹری انفارمیشن الیون کو ایک نمائشی کرکٹ میچ میں 12 رنز سے ہرا دیا۔ پی ایس بی الیون نے مقررہ دس اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے، رانا نصراللہ نے 48 رنر، منصور احمد نے 26 رنز اور کپتان آمنہ عمران نے 10 رنز بنائے، ندیم اور علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، منسٹری انفارمیشن الیون کی ٹیم سات وکٹوں پر 119 رنز بناسکی، ساجد نے 56 رنز بنائے اور کپتان اکبر حسین درانی 2 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، سجاد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، امپائرز کے فرائض کے آغا امجد اللہ اور محمد اعظم ڈار نے انجام دیئے۔

مزیدخبریں